نحمیاہ 12:30-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

30. اور کاہِنوں اور لاویوں نے اپنے آپ کو پاک کِیا اوراُنہوں نے لوگوں کو اور پھاٹکوں کو اور شہر پناہ کو پاک کِیا۔

31. تب مَیں یہُودا ہ کے امِیروں کو دِیوار پر لایا اور مَیں نے دو بڑے غول مُقرّر کِئے جو حمد کرتے ہُوئے جلُوس میں نِکلے ۔ایک اُن میں سے دہنے ہاتھ کی طرف دِیوارکے اُوپر اُوپر سے کُوڑے کے پھاٹک کی طرف گیا۔

32. اور یہ اُن کے پِیچھے پِیچھے گئے یعنی ہُوسعیا ہ اوریہُودا ہ کے آدھے سردار۔

33. عزریا ہ عزرا اور مُسلاّ م۔

34. یہُودا ہ اور بِنیمِین اور سمعیا ہ اور یِرمیا ہ۔

35. اور کُچھ کاہِن زادے نرسِنگے لِئے ہُوئے یعنی زکریا ہ بِن یُونتن بِن سمعیا ہ بِن متّنیا ہ بِن مِیکا یاہ بِن زکُّور بِن آسف۔

36. اور اُس کے بھائی سمعیا ہ اور عزرا یل ۔ مِللَی ۔ جِللَی ۔ ماعَی ۔ نتنی ایل اور یہُودا ہ اور حنانی مَردِ خُدا داؤُد کے باجوں کو لِئے ہُوئے جاتے تھے اورعزرا فقِیہ اُن کے آگے آگے تھا۔

نحمیاہ 12