نحمیاہ 12:25-30 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. متّنیا ہ اور بقبُوقیا ہ اور عبد یاہ اور مُسلاّ م اور طلمُو ن اور عقُّوب دربان تھے جو پھاٹکوں کے مخزنوں کے پاس پہرا دیتے تھے۔

26. یہ یُویقیِم بِن یشُوع بِن یُوصد ق کے دِنوں میں اور نحمیا ہ حاکِم اور عزرا کاہِن اورفقِیہ کے دِنوں میں تھے۔

27. اور یروشلیِم کی شہر پناہ کی تقدِیس کے وقت اُنہوں نے لاویوں کو اُن کی سب جگہوں سے ڈُھونڈ نِکالا کہ اُن کو یروشلیِم میں لائیں تاکہ وہ خُوشی خُوشی جھانجھ اور سِتار اور بربط کے ساتھ شُکرگُذاری کر کے اور گا کر تقدِیس کریں۔

28. سو گانے والوں کی نسل کے لوگ یروشلیِم کی گِردونواح کے مَیدان سے اور نطوفاتیوں کے دیہات سے۔

29. اور بَیت الجِلجا ل سے بھی اور جبِع اور عزماو ت کے کھیتوں سے اِکٹّھے ہُوئے کیونکہ گانے والوں نے یروشلیِم کے گِرداگِرد اپنے لِئے دیہات بنا لِئے تھے۔

30. اور کاہِنوں اور لاویوں نے اپنے آپ کو پاک کِیا اوراُنہوں نے لوگوں کو اور پھاٹکوں کو اور شہر پناہ کو پاک کِیا۔

نحمیاہ 12