13. اِس لِئے مَیں تُجھے مُہلِک زخم لگاؤُں گا اور تیرے گُناہوں کے سبب سے تُجھ کو وِیران کر ڈالُوں گا۔
14. تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہو گا کیونکہ تیرا پیٹ خالی رہے گا ۔ تُو چُھپائے گا پر بچا نہ سکے گا اور جو کُچھ کہ تُو بچائے گا مَیں اُسے تلوار کے حوالہ کرُوں گا۔
15. تُو بوئے گا پر فصل نہ کاٹے گا ۔ زَیتُون کو رَوندے گا پر تیل مَلنے نہ پائے گا ۔ تُو انگُور کو کُچلے گا پر مَے نہ پِئے گا۔
16. کیونکہ عُمر ی کے قوانِین اور اَخی ا ب کے خاندان کے اعمال کی پَیروی ہوتی ہے اور تُم اُن کی مشورَت پر چلتے ہو تاکہ مَیں تُم کو وِیران کرُوں اور اُس کے رہنے والوں کو سُسکار کا باعِث بناؤُں ۔ پس تُم میرے لوگوں کی رُسوائی اُٹھاؤ گے۔