4. اور وہ کھڑا ہو گا اور خُداوند کی قُدرت سے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی بزُرگی سے گلّہ بانی کرے گا اور وہ قائِم رہیں گے کیونکہ وہ اُس وقت اِنتہایِ زمِین تک بزُرگ ہو گا۔
5. اور وُہی ہماری سلامتی ہو گا ۔ چُھٹکارا اور سزاجب اسُور ہمارے مُلک میں آئے گا اور ہمارے قصروں میں قدم رکھّے گا تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے اور آٹھ سرگروہ برپا کریں گے۔
6. اور وہ اسُور کے مُلک کو اور نِمرُود کی سرزمِین کے مدخلوں کو تلوار سے وِیران کریں گے اور جب اسُور ہمارے مُلک میں آکر ہماری حدُود کو پایمال کرے گا تو وہ ہم کو رہائی بخشے گا۔
7. اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی اُمّتوں کے لِئے اَیسا ہو گا جَیسے خُداوند کی طرف سے اوس اور گھاس پر بارِش جو نہ اِنسان کا اِنتظار کرتی ہے اور نہ بنی آدم کے لِئے ٹھہرتی ہے۔