1. لیکن آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہخُداوند کے گھرکا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِمکِیا جائے گااور سب ٹِیلوں سے بُلند ہو گااور اُمّتیں وہاں پُہنچیں گی۔
2. اور بُہت سی قَومیں آئیں گی اور کہیں گیآؤ خُداوندکے پہاڑ پر چڑھیںاور یعقُوب کے خُدا کے گھر میں داخِل ہوںاور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گااور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گےکیونکہ شرِیعت صِیُّون سےاور خُداوند کا کلام یروشلیِم سے صادِر ہو گا۔
3. اور وہ بُہت سی اُمّتوں کے درمِیان عدالت کرے گااور دُور کی زورآور قَوموں کو ڈانٹے گااور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیںاور اپنے بھالوں کر ہنسوے بنا ڈالیں گےاور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گیاور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔
4. تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجِیر کےدرخت کے نِیچے بَیٹھے گااور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گاکیونکہ ربُّ الافواج نے اپنے مُنہ سے یہفرمایا ہے۔