مُکاشفہ 4:9-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اور جب وہ جان دار اُس کی تمجِید اور عِزّت اور شُکر گُذاری کریں گے جو تخت پر بَیٹھا ہے اور ابدُالآباد زندہ رہے گا۔

10. تو وہ چَوبِیس بزُرگ اُس کے سامنے جو تخت پر بَیٹھا ہے گِر پڑیں گے اور اُس کو سِجدہ کریں گے جو ابدُالآباد زِندہ رہے گا اور اپنے تاج یہ کہتے ہُوئے اُس تخت کے سامنے ڈال دیں گے کہ۔

11. اَے ہمارے خُداوند اور خُداتُو ہی تمجِید اور عِزّت اور قُدرت کے لائِق ہےکیونکہ تُو ہی نے سب چِیزیں پَیدا کِیںاور وہ تیری ہی مرضی سے تِھیں اور پَیدا ہُوئیں۔

مُکاشفہ 4