مرقس 9:3-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اور اُس کی پوشاک اَیسی نُورانی اور نِہایت سفید ہو گئی کہ دُنیا میں کوئی دھوبی وَیسی سفید نہیں کر سکتا۔

4. اور ایلیّا ہ مُوسیٰ کے ساتھ اُن کو دِکھائی دِیا اور وہ یِسُو ع سے باتیں کرتے تھے۔

5. پطر س نے یِسُو ع سے کہا ربیّ! ہمارا یہاں رہنا اچّھا ہے ۔ پس ہم تِین ڈیرے بنائیں ۔ ایک تیرے لِئے ۔ ایک مُوسیٰ کے لِئے ۔ ایک ایلیّا ہ کے لِئے۔

6. کیونکہ وہ جانتا نہ تھا کہ کیاکہے اِس لِئے کہ وہ بُہت ڈر گئے تھے۔

7. پِھر ایک بادل نے اُن پر سایہ کر لِیا اور اُس بادل میں سے آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے ۔ اِس کی سُنو۔

8. اور اُنہوں نے یکایک جو چاروں طرف نظر کی تو یِسُو ع کے سِوا اَور کِسی کو اپنے ساتھ نہ دیکھا۔

9. جب وہ پہاڑ سے اُترتے تھے تو اُس نے اُن کو حُکم دِیا کہ جب تک اِبنِ آدم مُردوں میں سے جی نہ اُٹھے جو کُچھ تُم نے دیکھا ہے کِسی سے نہ کہنا۔

10. اُنہوں نے اِس کلام کو یاد رکھّا اور وہ آپس میں بحث کرتے تھے کہ مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے کیا معنی ہیں؟۔

مرقس 9