مرقس 2:25-28 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. اُس نے اُن سے کہا کیا تُم نے کبھی نہیں پڑھا کہ داؤُد نے کیا کِیا جب اُس کو اور اُس کے ساتِھیوں کو ضرُورت ہُوئی اور وہ بُھوکے ہُوئے؟۔

26. وہ کیوں کر ابیا تر سردار کاہِن کے دِنوں میں خُدا کے گھر میں گیا اور اُس نے نذر کی روٹِیاں کھائِیں جِن کو کھانا کاہِنوں کے سِوا اَور کِسی کو روا نہیں اور اپنے ساتِھیوں کو بھی دیں؟۔

27. اور اُس نے اُن سے کہا سبت آدمی کے لِئے بنا ہے نہ آدمی سبت کے لِئے۔

28. پس اِبنِ آدم سبت کا بھی مالِک ہے۔ سُوکھے ہاتھ والاآدمی (متّی ۱۲: ۹‏-۱۴؛لُوقا ۶‏:۶‏-۱۱)

مرقس 2