1. جب وہ یروشلِیم کے نزدِیک زَیتُو ن کے پہاڑ پر بَیت فگے اور بَیت عَنِیا ہ کے پاس آئے تو اُس نے اپنے شاگِردوں میں سے دو کو بھیجا۔
2. اور اُن سے کہا کہ اپنے سامنے کے گاؤں میں جاؤ اور اُس میں داخِل ہوتے ہی ایک گدھی کا بچّہ بندھا ہُؤا تُمہیں مِلے گا جِس پر کوئی آدمی اب تک سوار نہیں ہُؤا ۔ اُسے کھول لاؤ۔