مرقس 1:6-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اور یُوحنّا اُونٹ کے بالوں کا لِباس پہنے اور چمڑے کا پٹکا اپنی کمر سے باندھے رہتا اور ٹِڈّیاں اور جنگلی شہد کھاتا تھا۔

7. اور یہ مُنادی کرتا تھا کہ میرے بعد وہ شخص آنے والا ہے جو مُجھ سے زورآور ہے ۔ مَیں اِس لائِق نہیں کہ جُھک کر اُس کی جُوتِیوں کا تسمہ کھولُوں۔

8. مَیں نے تو تُم کو پانی سے بپتِسمہ دِیا مگر وہ تُم کو رُوحُ القُدس سے بپتِسمہ دے گا۔

9. اور اُن دِنوں اَیسا ہُؤا کہ یِسُو ع نے گلِیل کے ناصرۃ سے آ کر یَرد ن میں یُوحنّا سے بپتِسمہ لِیا۔

10. اور جب وہ پانی سے نِکل کر اُوپر آیا تو فی الفَور اُس نے آسمان کو پھٹتے اور رُوح کو کبُوتر کی مانِند اپنے اُوپر اُترتے دیکھا۔

11. اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے ۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں۔

12. اور فی الفَور رُوح نے اُسے بیابان میں بھیج دِیا۔

مرقس 1