مرقس 1:11-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے ۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں۔

12. اور فی الفَور رُوح نے اُسے بیابان میں بھیج دِیا۔

13. اور وہ بیابان میں چالِیس دِن تک شَیطان سے آزمایا گیا اور جنگلی جانوروں کے ساتھ رہا کِیا اور فرِشتے اُس کی خِدمت کرتے رہے۔

14. پِھریُوحنّا کے پکڑوائے جانے کے بعد یِسُو ع نے گلِیل میں آ کر خُدا کی خُوشخبری کی مُنادی کی۔

15. اور کہا کہ وقت پُورا ہو گیا ہے اور خُدا کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے ۔ تَوبہ کرو اور خُوشخبری پر اِیمان لاؤ۔

مرقس 1