متّی 4:6-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئِیں نِیچے گِرا دے کیونکہ لِکھا ہے کہوہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حُکم دے گااور وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گےاَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتّھرسے ٹھیس لگے۔

7. یِسُو ع نے اُس سے کہا یہ بھی لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی آزمایش نہ کر۔

8. پِھراِبلِیس اُسے ایک بُہت اُونچے پہاڑ پر لے گیا اور دُنیا کی سب سلطنتیں اور اُن کی شان و شوکت اُسے دِکھائی۔

9. اور اُس سے کہا اگر تُو جُھک کر مُجھے سِجدہ کرے تویہ سب کُچھ تُجھے دے دُوں گا۔

10. یِسُو ع نے اُس سے کہا اَے شَیطان دُور ہو کیونکہ لِکھاہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر۔

11. تب اِبلِیس اُس کے پاس سے چلا گیا اور دیکھو فرشتے آ کر اُس کی خِدمت کرنے لگے۔

12. جب اُس نے سُنا کہ یُوحنّا پکڑوا دِیا گیا تو گلِیل کو روانہ ہُؤا۔

13. اور ناصرۃ کو چھوڑ کر کفرنحُوم میں جا بسا ۔ جو جِھیل کے کنارے زبُولُو ن اور نفتا لی کی سرحدپر ہے۔

14. تاکہ جو یسعیا ہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ۔

15. زبُولُو ن کا عِلاقہ اور نفتا لی کاعِلاقہدریا کی راہ یَردن کے پارغَیر قَوموں کی گلِیل۔

16. یعنی جو لو گ اندھیرے میں بَیٹھے تھےاُنہوں نے بڑی رَوشنی دیکھیاور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھےاُن پر رَوشنی چمکی۔

17. اُس وقت سے یِسُو ع نے مُنادی کرنا اور یہ کہنا شرُوع کِیا کہ تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔

18. اور اُس نے گلِیل کی جِھیل کے کنارے پِھرتے ہُوئے دو بھائِیوں یعنی شِمعُو ن کو جو پطر س کہلاتا ہے اوراُس کے بھائی اندر یاس کو جِھیل میں جال ڈالتے دیکھا کیونکہ وہ ماہی گِیرتھے۔

19. اور اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو مَیں تُم کوآدم گِیر بناؤُں گا۔

متّی 4