متّی 17:7-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. یِسُو ع نے پاس آ کر اُنہیں چُھؤا اور کہا اُٹھو ۔ ڈرو مت۔

8. جب اُنہوں نے اپنی آنکھیں اُٹھائِیں تو یِسُو ع کے سِوا اَور کِسی کو نہ دیکھا۔

9. جب وہ پہاڑ سے اُتر رہے تھے تو یِسُو ع نے اُنہیں یہ حُکم دِیا کہ جب تک اِبنِ آدم مُردوں میں سے نہ جی اُٹھے جو کُچھ تُم نے دیکھا ہے کِسی سے اُس کا ذِکر نہ کرنا۔

10. شاگِردوں نے اُس سے پُوچھا کہ پِھر فقِیہہ کیوں کہتے ہیں کہ ایلیّا ہ کا پہلے آنا ضرُور ہے؟۔

11. اُس نے جواب میں کہا ایلیّا ہ البتّہ آئے گااور سب کُچھ بحال کرے گا۔

12. لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ ایلیّاہ تو آ چُکا اور اُنہوں نے اُسے نہیں پہچانا بلکہ جو چاہا اُس کے ساتھ کِیا ۔ اِسی طرح اِبنِ آدم بھی اُن کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھائے گا۔

متّی 17