متّی 15:37-39 Urdu Bible Revised Version (URD)

37. اور سب کھا کر سیر ہو گئے اور بچے ہُوئے ٹُکڑوں سے بھرے ہُوئے سات ٹوکرے اُٹھائے۔

38. اور کھانے والے سِوا عَورتوں اور بچّوں کے چار ہزار مَرد تھے۔

39. پِھر وہ بِھیڑ کو رُخصت کر کے کشتی میں سوار ہُؤا اور مگدَن کی سرحدّوں میں آگیا۔

متّی 15