32. اور جب وہ کشتی پر چڑھ آئے تو ہوا تھم گئی۔
33. اور جو کشتی پر تھے اُنہوں نے اُسے سِجدہ کر کے کہا یقِیناً تُو خُدا کا بیٹا ہے۔
34. وہ پار جا کر گنّیسر ت کے عِلاقہ میں پُہنچے۔
35. اور وہاں کے لوگوں نے اُسے پہچان کر اُس سارے گِرد نواح میں خبر بھیجی اور سب بِیماروں کو اُس کے پاس لائے۔