28. اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔
29. میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن ۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔
30. کیونکہ میرا جُؤا مُلائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔