16. اور یعقُو ب سے یُوسف پَیدا ہُؤا ۔ یہ اُس مر یم کا شَوہر تھا جِس سے یِسُو ع پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتاہے۔
17. پس سب پُشتیں ابرہا م سے داؤُد تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں اور داؤُد سے لے کرگِرفتار ہوکر بابُل جانے تک چَودہ پُشتیں اور گِرفتارہوکر بابُل جانے سے لے کر مسِیح تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں۔
18. اب یِسُو ع مسِیح کی پَیدایش اِس طرح ہُوئی کہ جب اُس کی ماں مر یم کی منگنی یُوسف کے ساتھ ہو گئی تو اُن کے اکٹّھے ہونے سے پہلے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے حامِلہ پائی گئی۔
19. پس اُس کے شَوہر یُوسف نے جو راستباز تھا اور اُسے بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا اُسے چُپکے سے چھوڑ دینے کا اِرادہ کِیا۔