30. یِسُو ع نے اُس سے پُوچھا تیرا کیا نام ہے؟اُس نے کہا لشکر کیونکہ اُس میں بُہت سی بدرُوحیں تِھیںO
31. اور وہ اُس کی مِنّت کرنے لگیں کہ ہمیں اتھاہ گڑھے میں جانے کا حُکم نہ دےO
32. وہاں پہاڑ پر سُؤروں کا ایک بڑا غول چر رہا تھا O اُنہوں نے اُس کی مِنّت کی کہ ہمیں اُن کے اندر جانے دے O اُس نے اُنہیں جانے دِیاO
33. اور بدرُوحیں اُس آدمی میں سے نِکل کر سُؤروں کے اندر گئِیں اور غول کڑاڑے پر سے جھپٹ کر جِھیل میں جا پڑااور ڈُوب مَراO
34. یہ ماجرا دیکھ کر چرانے والے بھاگے اور جا کر شہر اور دیہات میں خبر دیO