لُوقا 7:41-45 Urdu Bible Revised Version (URD)

41. کِسی ساہُوکار کے دو قرض دار تھے O ایک پانسَو دِینار کا دُوسرا پچاس کاO

42. جب اُن کے پاس ادا کرنے کو کُچھ نہ رہا تو اُس نے دونوں کو بخش دِیا O پس اُن میں سے کَون اُس سے زِیادہ مُحبّت رکھّے گا؟O

43. شمعُو ن نے جواب میں کہا میری دانِست میں وہ جِسے اُس نے زِیادہ بخشا Oاُس نے اُس سے کہا تُو نے ٹِھیک فَیصلہ کِیاO

44. اور اُس عَورت کی طرف پِھر کر اُس نے شمعُو ن سے کہا کیا تُو اِس عَورت کو دیکھتا ہے؟ مَیں تیرے گھر مَیں آیاO تُو نے میرے پاؤں دھونے کو پانی نہ دِیا مگر اِس نے میرے پاؤں آنسُوؤں سے بھگو دِئے اور اپنے بالوں سے پونچھےO

45. تُو نے مُجھ کو بوسہ نہ دِیا مگر اِس نے جب سے مَیں آیا ہُوں میرے پاؤں چُومنا نہ چھوڑاO

لُوقا 7