لُوقا 4:6-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. اور اُس سے کہا کہ یہ سارا اِختیار اور اُن کی شان و شوکت مَیں تُجھے دے دُوں گا کیونکہ یہ میرے سپُرد ہے اور جِس کو چاہتا ہُوں دیتا ہُوںO

7. پس اگر تُو میرے آگے سِجدہ کرے تو یہ سب تیرا ہو گاO

8. یِسُو ع نے جواب میں اُس سے کہا لِکھا ہے کہ تُو خُداونداپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عِبادت کرO

9. اور وہ اُسے یروشلِیم میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگُرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا اگر تُو خُدا کا بیٹاہے تو اپنے تئِیں یہاں سے نِیچے گِرا دےO

10. کیونکہ لِکھا ہے کہ وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گاکہ تیری حِفاظت کریںO

لُوقا 4