لُوقا 4:10-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. کیونکہ لِکھا ہے کہ وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گاکہ تیری حِفاظت کریںO

11. اور یہ بھی کہ وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گےOمبادا تیرے پاؤں کو پتّھر سے ٹھیس لگےO

12. یِسُو ع نے جواب میں اُس سے کہا فرمایا گیا ہے کہ تُو خُداونداپنے خُدا کی آزمایش نہ کرO

13. جب اِبلِیس تمام آزمایشیں کر چُکا تُو کُچھ عرصہ کے لِئے اُس سے جُدا ہُؤاO

14. پِھر یِسُو ع رُوح کی قُوّت سے بھرا ہُؤا گلِیل کو لَوٹا اور سارے گِرد و نواح میں اُس کی شُہرت پَھیل گئیO

15. اور وہ اُن کے عِبا دت خانوں میں تعلِیم دیتا رہا اور سب اُس کی بڑائی کرتے رہےO

16. اور وہ ناصرۃ میں آیا جہاں اُس نے پرورِش پائی تھی اور اپنے دستُور کے مُوافِق سَبت کے دِن عِبادت خانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہُؤاO

17. اور یسعیا ہ نبی کی کِتاب اُس کو دی گئی اور کِتاب کھول کر اُس نے وہ مقام نِکالا جہاں یہ لِکھا تھا کہO

18. خُداوندکا رُوح مُجھ پر ہے Oاِس لِئے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو خُوشخبری دینے کےلِئے مَسح کِیاOاُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قَیدِیوں کورِہائیاور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناوُں Oکُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوںO

19. اور خُداوند کے سالِ مقبُول کی مُنادی کرُوںO

20. پِھروہ کِتاب بند کر کے اور خادِم کو واپس دے کر بَیٹھ گیا اور جِتنے عِبادت خانہ میں تھے سب کی آنکھیں اُس پر لگی تِھیںO

21. وہ اُن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوِشتہ تُمہارے سامنے پُورا ہُؤاO

لُوقا 4