لُوقا 20:17-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. اُس نے اُن کی طرف دیکھ کر کہا O پِھر یہ کیا لِکھا ہے کہجِس پتّھر کو مِعماروں نے رَدّ کِیاوُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گیا؟O

18. جو کوئی اُس پتّھر پر گِرے گا اُس کے ٹُکڑے ٹُکڑے ہو جائیں گے لیکن جِس پر وہ گِرے گا اُسے پِیس ڈالے گاO

19. اُسی گھڑی فقِیہوں اور سردار کاہِنوں نے اُسے پکڑنے کی کوشِش کی مگر لوگوں سے ڈرے کیونکہ وہ سمجھ گئے تھے کہ اُس نے یہ تمثِیل ہم پر کہیO

20. اور وہ اُس کی تاک میں لگے اور جاسُوس بھیجے کہ راست باز بن کر اُس کی کوئی بات پکڑیں تاکہ اُس کو حاکِم کے قبضہ اور اِختیار میں دے دیںO

21. اُنہوں نے اُس سے یہ سوال کِیا کہ اَے اُستاد ہم جانتے ہیں کہ تیرا کلام اور تعلِیم درُست ہے اور تُو کِسی کی طرف داری نہیں کرتا بلکہ سچّائی سے خُدا کی راہ کی تعلِیم دیتا ہےO

22. ہمیں قَیصر کو خراج دینا روا ہے یا نہیں؟O

23. اُس نے اُن کی مَکّاری معلُوم کر کے اُن سے کہاO

لُوقا 20