11. پِھر اُس نے ایک اَور نَوکر بھیجاO اُنہوں نے اُس کو بھی پِیٹ کر اور بے عِزّت کر کے خالی ہاتھ لَوٹا دِیاO
12. پِھر اُس نے تِیسرا بھیجا O اُنہوں نے اُس کو بھی زخمی کر کے نِکال دِیاO
13. اِس پر تاکِستان کے مالِک نے کہا کہ کیا کرُوں؟ مَیں اپنے پیارے بیٹے کو بھیجُوں گا O شاید اُس کا لِحاظ کریںO
14. جب باغبانوں نے اُسے دیکھا تو آپس میں صلاح کر کے کہا یِہی وارِث ہے O اِسے قتل کریں کہ مِیراث ہماری ہو جائےO
15. پس اُس کو تاکِستان سے باہر نِکال کر قتل کِیا Oاب تاکِستان کا مالِک اُن کے ساتھ کیا کرے گا؟O
16. وہ آ کر اُن باغبانوں کو ہلاک کرے گا اور تاکِستان اَوروں کو دے دے گااُنہوں نے یہ سُن کر کہا خُدا نہ کرےO