لُوقا 2:30-35 Urdu Bible Revised Version (URD)

30. کیونکہ میری آنکھوں نے تیری نجات دیکھ لی ہےO

31. جو تُو نے سب اُمتّوں کے رُوبرُو تیّار کی ہےO

32. تاکہ غَیر قَوموں کو رَوشنی دینے والا نُوراور تیری اُمّت اِسرا ئیل کا جلال بنےO

33. اور اُس کا باپ اور اُس کی ماں اِن باتوں پر جو اُس کے حق میں کہی جاتی تِھیں تعجُّب کرتے تھےO

34. اور شمعُو ن نے اُن کے لِئے دُعائے خَیر کی اور اُس کی ماں مر یم سے کہا دیکھ یہ اِسرا ئیل میں بُہتوں کے گِرنے اور اُٹھنے کے لِئے اور اَیسا نِشان ہونے کے لِئے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مُخالفت کی جائے گیO

35. بلکہ خُود تیری جان بھی تلوار سے چِھد جائے گی تاکہ بُہت لوگوں کے دِلوں کے خیال کُھل جائیںO

لُوقا 2