24. اور خُداوندکی شرِیعت کے اِس قَول کے مُوافِق قُربانی کریں کہ قُمرِیوں کا ایک جوڑا یا کبُوتر کے دو بچّے لاؤO
25. اور دیکھو یرُوشلیم میںشمعُون نام ایک آدمی تھا اور وہ آدمی راستباز اور خُدا ترس اور اِسرا ئیل کی تسلّی کامُنتظِر تھا اور رُوحُ القُدس اُس پر تھاO
26. اوراُس کو رُوحُ القُدس سے آگاہی ہُوئی تھی کہ جب تک تُو خُداوند کے مسِیح کو دیکھ نہ لے مَوت کو نہ دیکھے گاO
27. وہ رُوح کی ہدایت سے ہَیکل میں آیا اور جِس وقت ماں باپ اُس لڑکے یِسُو ع کو اندر لائے تاکہ اُس کے لِئے شرِیعت کے دستُور پر عمل کریںO
28. تو اُس نے اُسے اپنی گود میں لِیا اور خُدا کی حمد کر کے کہا کہO
29. اَے مالِک اب تُو اپنے خادِم کو اپنے قَول کے مُوافِقسلامتی سے رُخصت کرتا ہےO
30. کیونکہ میری آنکھوں نے تیری نجات دیکھ لی ہےO
31. جو تُو نے سب اُمتّوں کے رُوبرُو تیّار کی ہےO
32. تاکہ غَیر قَوموں کو رَوشنی دینے والا نُوراور تیری اُمّت اِسرا ئیل کا جلال بنےO