37. اُنہوں نے اُسے خبر دی کہ یِسُو ع ناصری جا رہا ہےO
38. اُس نے چِلاّ کر کہا اَے یِسُو ع اِبنِ داؤُد مُجھ پر رحم کرO
39. جو آگے جاتے تھے وہ اُس کو ڈانٹنے لگے کہ چُپ رہے مگر وہ اَور بھی چِلاّیا کہ اَے اِبنِ داؤُد مُجھ پر رحم کرO
40. یِسُو ع نے کھڑے ہو کر حُکم دِیا کہ اُس کو میرے پاس لاؤ O جب وہ نزدِیک آیا تو اُس نے اُس سے یہ پُوچھاO