8. اور یہ نہ کہے کہ میرا کھانا تیّار کر اور جب تک مَیں کھاؤُں پِیُوں کمر باندھ کر میری خِدمت کر O اُس کے بعد تُو خُود کھا پی لینا؟O
9. کیا وہ اِس لِئے اُس نَوکر کا اِحسان مانے گا کہ اُس نے اُن باتوں کی جِن کا حُکم ہُؤا تعمِیل کی؟O
10. اِسی طرح تُم بھی جب اُن سب باتوں کی جِن کا تُمہیں حُکم ہُؤا تعمِیل کر چُکو تو کہو کہ ہم نِکمّے نَوکر ہیں O جو ہم پر کرنا فرض تھا وُہی کِیا ہےO یِسُوع دَس آدمِیوں کو شِفا دیتاہے
11. اور اَیسا ہُؤا کہ یروشلِیم کو جاتے ہُوئے وہ سامر یہ اور گلِیل کے بِیچ سے ہو کر جا رہا تھاO
12. اور ایک گاؤں میں داخِل ہوتے وقت دس کوڑھی اُس کو مِلےO
13. اُنہوں نے دُور کھڑے ہو کر بُلند آواز سے کہا اَے یِسُو ع ! اَے صاحِب! ہم پر رحم کرO