لُوقا 11:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر اَیسا ہُؤا کہ وہ کِسی جگہ دُعا کر رہا تھا O جب کر چُکا تو اُس کے شاگِردوں میں سے ایک نے اُس سے کہا اَے خُداوند! جَیسا یُوحنّا نے اپنے شاگِردوں کو دُعا کرنا سِکھایا تُو بھی ہمیں سِکھاO

2. اُس نے اُن سے کہا جب تُم دُعا کرو تو کہواَے باپ!تیرا نام پاک مانا جائے Oتیر ی بادشاہی آئےO

3. ہماری روز کی روٹی ہر روز ہمیں دِیا کرO

4. اور ہمارے گُناہ مُعاف کرکیونکہ ہم بھی اپنے ہر قرض دار کو مُعاف کرتے ہیںاور ہمیں آزمایش میں نہ لاO

لُوقا 11