67. اور اُس کا باپ زکر یاہ رُوحُ القُدس سے بھر گیا اور نبُوّت کی راہ سے کہنے لگا کہO
68. خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی حمد ہوکیونکہ اُس نے اپنی اُمّت پر توجُّہ کر کے اُسےچُھٹکارا دِیاO
69. اور اپنے خادِم داؤُد کے گھرانے میںہمارے لِئے نجات کا سِینگ نِکالاO
70. (جَیسا اُس نے اپنے پاک نبِیوں کی زُبانی کہا تھاجو کہ دُنیا کے شرُوع سے ہوتے آئے ہیں)O
71. یعنی ہم کو ہمار ے دُشمنوں سےاور سب کِینہ رکھنے والوں کے ہاتھ سے نجاتبخشیO
72. تاکہ ہمارے باپ دادا پر رحم کرےاور اپنے پاک عہد کو یاد فرمائےO