قُضاۃ 7:23-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. تب اِسرائیلی مَرد نفتا لی اور آشر اور منسّی کی حُدُود سے جمع ہو کر نِکلے اور مِدیانیوں کا پِیچھا کِیا۔

24. اور جِدعو ن نے افرا ئِیم کے تمام کوہستانی مُلک میں قاصِد روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ مِدیانیوں کے مُقابلہ کو اُتر آؤ اور اُن سے پہلے پہلے دریایِ یَرد ن کے گھاٹوں پر بَیت برہ تک قابِض ہو جاؤ ۔ تب سب افرائِیمی جمع ہو کر دریایِ یَرد ن کے گھاٹوں پر بَیت برہ تک قابِض ہو گئے۔

25. اور اُنہوں نے مِدیا ن کے دو سرداروں عور یب اور زئیب کو پکڑ لِیا اور عور یب کو عور یب کی چٹان پر اور زئیب کو زئیب کے کولُھو کے پاس قتل کِیا اور مِدیانیوں کو رگیدا اور عور یب اور زئیب کے سر یَرد ن پار جِدعو ن کے پاس لے آئے۔

قُضاۃ 7