18. اور اُس شہر کے لوگوں نے ساتویں دِن سُورج کے ڈُوبنے سے پہلے اُس سے کہا’’شہد سے مِیٹھا اَور کیا ہوتا ہے؟اور شیر سے زورآور اَور کَون ہے‘‘؟ اُس نے اُن سے کہا’’اگر تُم میری بچھیا کو ہل میں نہ جوتتےتو میری پہیلی کبھی نہ بُوجھتے‘‘۔
19. پِھر خُداوند کی رُوح اُس پر زور سے نازِل ہُوئی اور وہ اسقلو ن کو گیا ۔ وہاں اُس نے اُن کے تِیس آدمی مارے اور اُن کو لُوٹ کر کپڑوں کے جوڑے پہیلی بُوجھنے والوں کو دِئے اور اُس کا قہر بھڑک اُٹھا اور وہ اپنے ماں باپ کے گھر چلا گیا۔
20. پر سمسُو ن کی بِیوی اُس کے ایک رفِیق کو جِسے سمسُو ن نے دوست بنایا تھا دے دی گئی۔