قُضاۃ 1:8-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور بنی یہُوداہ نے یروشلِیم سے لڑ کر اُسے لے لِیا اور اُسے تہِ تیغ کر کے شہر کو آگ سے پُھونک دِیا۔

9. اِس کے بعد بنی یہُوداہ اُن کنعانِیوں سے جو کوہِستانی مُلک اور جنُوبی حِصّہ اور نشیب کی زمِین میں رہتے تھے لڑنے کو گئے۔

10. اور یہُوداہ نے اُن کنعانِیوں پر جو حبرُو ن میں رہتے تھے چڑھائی کی اور حبرُو ن کا نام پہلے قریت اربع تھا ۔ وہاں اُنہوں نے سِیسی اور اخِیمان اور تلمی کو مارا۔

11. وہاں سے وہ دبِیر کے باشِندوں پر چڑھائی کرنے کو گیا (دبِیر کا نام پہلے قریت سِفر تھا)۔

قُضاۃ 1