قُضاۃ 1:3-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. تب یہُوداہ نے اپنے بھائی شمعُو ن سے کہا کہ تُو میرے ساتھ میرے قُرعہ کے حِصّہ میں چل تاکہ ہم کنعانِیوں سے لڑیں اور اِسی طرح مَیں بھی تیرے قُرعہ کے حِصّہ میں تیرے ساتھ چلُوں گا ۔ سو شمعُو ن اُس کے ساتھ گیا۔

4. اور یہُوداہ نے چڑھائی کی اور خُداوند نے کنعانِیوں اور فرِزّیوں کو اُن کے ہاتھ میں کر دِیا اور اُنہوں نے بزق میں اُن میں سے دس ہزار مَرد قتل کِئے۔

5. اور ادُو نی بزق کو بزق میں پاکر وہ اُس سے لڑے اور کنعانِیوں اور فرِزّیوں کو مارا۔

6. پر ادُو نی بزق بھاگا اور اُنہوں نے اُس کا پِیچھا کر کے اُسے پکڑ لِیا اور اُس کے ہاتھ اور پاؤں کے انگُوٹھے کاٹ ڈالے۔

قُضاۃ 1