قُضاۃ 1:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور یشُوع کی مَوت کے بعد یُوں ہُؤا کہ بنی اِسرائیل نے خُداوند سے پُوچھا کہ ہماری طرف سے کنعانِیوں سے جنگ کرنے کو پہلے کَون چڑھائی کرے؟۔

2. خُداوند نے کہا کہ یہُوداہ چڑھائی کرے اور دیکھو مَیں نے یہ مُلک اُس کے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔

3. تب یہُوداہ نے اپنے بھائی شمعُو ن سے کہا کہ تُو میرے ساتھ میرے قُرعہ کے حِصّہ میں چل تاکہ ہم کنعانِیوں سے لڑیں اور اِسی طرح مَیں بھی تیرے قُرعہ کے حِصّہ میں تیرے ساتھ چلُوں گا ۔ سو شمعُو ن اُس کے ساتھ گیا۔

قُضاۃ 1