12. میری پِیاری ۔ میری زَوجہ ایک مُقفّل باغچہ ہے۔وہ محفُوظ سوتا اور سر بمُہر چشمہ ہے۔
13. تیرے باغ کے پَودے لذِیذ میوہ دار انار ہیں۔مہندی اور سُنبُل بھی ہیں۔
14. جٹاماسی اور زعفران۔بیدمُشک اور دارچِینی اور لُبان کے تمام درخت۔مُر اور عُود اور ہر طرح کی خاص خُوشبُو۔
15. تُو باغوں میں ایک منبعآبِ حیات کا چشمہاور لُبنا ن کا جھرنا ہے۔