9. سُلیما ن بادشاہ نے لُبنا ن کی لکڑِیوں سےاپنے لِئے ایک پالکی بنوائی۔
10. اُس کے ڈنڈے چاندی کے بنوائے۔اُس کی نشِست سونے کی اور گدّی ارغوانی بنوائیاور اُس کے اندر کا فرشیروشلِیم کی بیٹِیوں نے عِشق سے مُرصّع کِیا۔
11. اَے صِیُّون کی بیٹیو! باہر نِکلو اور سُلیما ن بادشاہ کودیکھو۔اُس تاج کے ساتھ جو اُس کی ماں نے اُس کے بیاہکے دِناور اُس کے دِل کی شادمانی کے روز اُس کے سر پررکھّا۔