8. اَے عَورتوں میں سب سے جمِیلہ! اگر تُو نہیںجانتیتو گلّہ کے نقشِ قدم پر چلی جااور اپنے بُزغالوں کو چرواہوں کے خَیموں کے پاسپاس چَرا۔
9. اَے میری پیاری!مَیں نے تُجھے فِرعو ن کے رتھ کی گھوڑیوں میں سے ایککے ساتھ تشبِیہ دی ہے۔
10. تیرے گال مُسلسل زُلفوں میں خُوش نُماہیںاور تیری گردن موتِیوں کے ہاروں میں۔
11. ہم تیرے لِئے سونے کے طَوق بنائیں گے۔اور اُن میں چاندی کے پُھول جڑیں گے۔
12. جب تک بادشاہ تناوُل فرماتارہامیرے سُنبُل کی مہک اُڑتی رہی۔
13. میرا محبُوب میرے لِئے دستۂِ مُر ہےجو رات بھر میری چھاتِیوں کے درمِیان پڑا رہتا ہے۔
14. میرا محبُوب میرے لِئے عین جدّ ی کے انگُورِستانسےمہندی کے پُھولوں کا گُچھّا ہے۔
15. دیکھ تُو خُوبرُو ہے اَے میری پِیاری! دیکھ تُوخُوب صُورت ہے۔تیری آنکھیں دو کبُوتر ہیں۔
16. دیکھ تُو ہی خُوب صُورت ہے اَے میرے محبُوب!بلکہ مرغُوبِ خاطِر ہے۔ہمارا پلنگ بھی سبز ہے۔
17. ہمارے گھر کے شہتِیر دیودارکےاور ہماری کڑِیاں صنوبر کی ہیں۔