غزلُ الغزلات 1:13-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. میرا محبُوب میرے لِئے دستۂِ مُر ہےجو رات بھر میری چھاتِیوں کے درمِیان پڑا رہتا ہے۔

14. میرا محبُوب میرے لِئے عین جدّ ی کے انگُورِستانسےمہندی کے پُھولوں کا گُچھّا ہے۔

15. دیکھ تُو خُوبرُو ہے اَے میری پِیاری! دیکھ تُوخُوب صُورت ہے۔تیری آنکھیں دو کبُوتر ہیں۔

16. دیکھ تُو ہی خُوب صُورت ہے اَے میرے محبُوب!بلکہ مرغُوبِ خاطِر ہے۔ہمارا پلنگ بھی سبز ہے۔

غزلُ الغزلات 1