عِبرانیوں 7:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور یہ مَلکِ صِد ق سالِم کا بادشاہ ۔ خُدا تعالےٰ کا کاہِن ہمیشہ کاہِن رہتا ہے ۔ جب ابرہا م بادشاہوں کو قتل کر کے واپس آتا تھا تو اِسی نے اُس کا اِستِقبال کِیا اور اُس کے لِئے برکت چاہی۔

2. اِسی کو ابرہا م نے سب چِیزوں کی دَہ یکی دی ۔ یہ اوّل تو اپنے نام کے معنی کے مُوافِق راست بازی کا بادشاہ ہے اور پِھر سالِم یعنی صُلح کا بادشاہ۔

3. یہ بے باپ بے ماں بے نَسب نامہ ہے ۔ نہ اُس کی عُمر کا شرُوع نہ زِندگی کا آخِر بلکہ خُدا کے بیٹے کے مُشابِہ ٹھہرا۔

4. پس غَور کرو کہ یہ کَیسا بزُرگ تھا جِس کو قَوم کے بزُرگ ابرہا م نے لُوٹ کے عُمدہ سے عُمدہ مال کی دَہ یکی دی۔

5. اب لاوی کی اَولاد میں سے جو کہانت کا عُہدہ پاتے ہیں اُن کو حُکم ہے کہ اُمّت یعنی اپنے بھائِیوں سے اگرچہ وہ ابرہا م ہی کی صُلب سے پَیدا ہُوئے ہوں شرِیعت کے مُطابِق دَہ یکی لیں۔

6. مگر جِس کا نسب اُن سے جُدا ہے اُس نے ابرہا م سے دَہ یکی لی اور جِس سے وعدے کِئے گئے تھے اُس کے لِئے برکت چاہی۔

7. اور اِس میں کلام نہیں کہ چھوٹا بڑے سے برکت پاتا ہے۔

8. اور یہاں تو مَرنے والے آدمی دَہ یکی لیتے ہیں مگر وہاں وُہی لیتا ہے جِس کے حق میں گواہی دی جاتی ہے کہ زِندہ ہے۔

عِبرانیوں 7