5. اِسی طرح مسِیح نے بھی سردار کاہِن ہونے کی بزُرگی اپنے تئِیں نہیں دی بلکہ اُسی نے دی جِس نے اُس سے کہا تھا کہتُومیرا بیٹا ہے۔آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا۔
6. چُنانچہ وہ دُوسرے مقام پر بھی کہتا ہے کہتُومَلکِ صِد ق کے طور پرابد تک کاہِن ہے۔
7. اُس نے اپنی بشرِیّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔