6. اور جب پہلوٹھے کو دُنیا میں پِھر لاتا ہے تو کہتا ہے کہخُدا کے سب فرِشتے اُسے سِجدہ کریں۔
7. اور فرِشتوں کی بابت یہ کہتا ہے کہوہ اپنے فرِشتوں کوہوائیںاور اپنے خادِموں کو آگ کے شُعلے بناتا ہے۔
8. مگر بیٹے کی بابت کہتا ہے کہاَے خُدا تیرا تخت ابدُالآبادرہے گااور تیری بادشاہی کا عصا راستی کا عصا ہے۔
9. تُو نے راست بازی سے مُحبّت اور بدکاری سےعداوت رکھّی۔اِسی سبب سے خُدا یعنی تیرے خُدا نے خُوشی کے تیل سےتیرے ساتِھیوں کی بہ نِسبت تُجھے زِیادہ مَسح کِیا۔