2. بنی فِینحاس میں سے جَیر سوم ۔بنی اِتمر میں سے دانی ایل ۔بنی داؤُد میں سے حطُّو ش۔
3. بنی سِکنیاہ کی نسل کے بنی پرعُوص میں سے زکر یاہاور اُس کے ساتھ ڈیڑھ سَو مَرد نسب نامہ کیرُو سے گِنے ہُوئے تھے۔
4. بنی پخت موآب میں سے اِلیہُو عینی بِن زراخیا ہاوراُس کے ساتھ دو سَو مَرد۔
5. اور بنی سِکنیاہ میں سے یحزی ایل کا بیٹا اور اُسکے ساتھ تِین سَو مَرد۔
6. اور بنی عدِین میں سے عبد بِن یُونتن اور اُس کےساتھ پچاس مَرد۔