عزرا 7:18-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. اور تُجھے اور تیرے بھائِیوں کو باقیچاندی سونے کے ساتھ جو کُچھ کرنا مُناسِب معلُوم ہووُہی اپنے خُداکی مرضی کے مُطابِق کرنا۔

19. اور جوبرتن تُجھے تیرے خُدا کے گھر کی عِبادت کے لِئےسونپے جاتے ہیں اُن کو یروشلیِم کے خُدا کے حضُوردے دینا۔

20. اور جو کُچھ اَور تیرے خُدا کے گھر کےلِئے ضرُوری ہو جو تُجھے دینا پڑے اُسے شاہی خزانہسے دینا۔

21. اور مَیں ارتخششتا بادشاہ خود دریا پار کےسب خزانچیوں کو حُکم کرتا ہُوں کہ جو کُچھ عزرا کاہِنآسمان کے خُدا کی شرِیعت کا فقِیہ تُم سے چاہے وہبِلاتوقُّف کِیا جائے۔

22. یعنی سَو قِنطار چاندی اورسَو کُر گیہُوں اور سَوبَت مَے اور سَو بَت تیل تک اورنمک بے اندازہ۔

23. جو کُچھ آسمان کے خُدا نےحُکم کِیا ہے سو ٹِھیک وَیسا ہی آسمان کے خُدا کے گھرکے لِئے کِیا جائے کیونکہ بادشاہ اور شاہزادوں کیمملکت پر غضب کیوں بھڑکے؟۔

عزرا 7