5. تب یہُودا ہ اور بِنیمِین کے آبائی خاندانوں کے سرداراور کاہِن اور لاوی اور وہ سب جِن کے دِل کو خُدا نے اُبھارا اُٹھے کہ جا کر خُداوند کا گھر جو یروشلیِم میں ہے بنائیں۔
6. اور اُن سبھوں نے جو اُن کے پڑوس میں تھے عِلاوہ اُن سب چِیزوں کے جو خُوشی سے دی گئِیں چاندی کے برتنوں اورسونے اور اسباب اور مواشی اور قِیمتی اشیا سے اُن کی مددکی۔
7. اور خورس بادشاہ نے بھی خُداوند کے گھر کے اُن برتنوں کو نِکلوایا جِن کو نبُوکد نضر یروشلیِم سے لے آیا تھااور اپنے دیوتاؤں کے مندِر میں رکھّا تھا۔
8. اِن ہی کو شاہِ فارِ س خورس نے خزانچی مِتردا ت کے ہاتھ سے نِکلوایا اور اُن کو گِن کر یہُودا ہ کے امِیرشیس بضّر کو دِیا۔
9. اور اُن کی گِنتی یہ ہے۔سونے کی تِیس تھالِیاںاورچاندی کی ہزار تھالِیاں اوراُنتِیس چُھرِیاں۔
10. اور سونے کے تِیس پیالےاور چاندی کے دُوسری قِسم کے چار سَو دس پِیالےاور اَور قِسم کے برتن ایک ہزار۔