عزرا 1:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور شاہِ فار س خورس کی سلطنت کے پہلے سال میں اِس لِئے کہ خُداوند کا کلام جو یرمیا ہ کی زُبانی آیا تھا پُوراہو خُداوند نے شاہِ فارس خورس کا دِل اُبھارا ۔ سواُس نے اپنی تمام مملکت میں مُنادی کرائی اور اِس مضمُون کا فرمان بھی لِکھا کہ۔

2. شاہِ فارس خورس یُوں فرماتا ہے کہ خُداوند آسمانکے خُدا نے زمِین کی سب مملکتیں مُجھے بخشی ہیںاور مُجھے تاکِید کی ہے کہ مَیں یروشلیِم میں جو یہُودا ہمیں ہے اُس کے لِئے ایک مسکن بناؤُں۔

3. پستُمہارے درمِیان جو کوئی اُس کی ساری قَوم میں سےہو اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اور وہ یروشلیِم کو جویہُودا ہ میں ہے جائے اور خُداوند اِسرائیل کے خُداکاگھر جو یروشلیِم میں ہے بنائے (خُدا وُہی ہے)۔

عزرا 1