عبدیاہ 1:11-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. جِس روز تُو اُس کے مُخالِفوں کے ساتھ کھڑا تھا ۔جِس روز اجنبی اُس کے لشکر کو اسِیر کرکے لے گئےاور بیگانوں نے اُس کے پھاٹکوں سے داخِل ہوکر یروشلیِم پر قُرعہ ڈالاتُو بھی اُن کے ساتھ تھا۔

12. تُجھے لازِم نہ تھا کہ تُو اُس روز اپنے بھائی کی جلاوطنیکو کھڑا دیکھتا رہتااور بنی یہُوداہ کی ہلاکت کے روز شادمان ہوتااور مُصِیبت کے روزلافزنی کرتا۔

13. تُجھے مُناسب نہ تھا کہ تُو میرے لوگوں کی مُصِیبتکے روزاُن کے پھاٹکوں میں گُھستااور اُن کی مُصِیبت کے روز اُن کی بد حالی کو کھڑادیکھتا رہتااور اُن کے لشکر پر ہاتھ بڑھاتا۔

14. تُجھے لازِم نہ تھا کہ گھاٹی میں کھڑا ہو کراُس کے فراریوں کو قتل کرتااور اُس دُکھ کے دِن میںاُس کے باقی ماندہ لوگوں کو حوالہ کرتا۔

15. کیونکہ سب قَوموں پر خُداوند کا دِن آ پُہنچا ہے۔جَیسا تُو نے کِیا ہے وَیسا ہی تُجھ سے کِیاجائے گا ۔تیرا کِیا تیرے سر پر آئے گا۔

16. کیونکہ جِس طرح تُم نے میرے کوہِ مُقدّس پرپِیااُسی طرح سب قَومیں پِیا کریں گیہاں پِیتی اور نِگلتی رہیں گیاور وہ اَیسی ہوں گی گویا کبھی تِھیں ہی نہیں۔

17. لیکن جو بچ نِکلیں گے کوہِ صِیُّون پر رہیں گےاور وہ مُقدّس ہو گااور یعقُو ب کا گھرانااپنی مِیراث پر قابِض ہو گا۔

عبدیاہ 1