عامُوس 7:5-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. تب مَیں نے عرض کی کہ اَے خُداوند خُدا مِہربانی سے باز آ! یعقُو ب کی کیا حقِیقت ہے کہ وہ قائِم رہ سکے کیونکہ وہ چھوٹا ہے۔

6. خُداوند اِس سے باز آیا اور خُداوند خُدا نے فرمایا کہ یُوں بھی نہ ہو گا۔

7. پِھر اُس نے مُجھے رویا دِکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند ایک دِیوار پر جو سا ہُول سے بنائی گئی تھی کھڑا ہے اور ساہُول اُس کے ہاتھ میں ہے۔

8. اور خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اَے عامُو س تُو کیادیکھتا ہے؟مَیں نے عرض کی کہ ساہُول ۔تب خُداوند نے فرمایا دیکھ مَیں اپنی قَوم اِسرائیل میں ساہُول لٹکاؤُں گا اور مَیں پِھر اُن سے درگُذر نہ کرُوں گا۔

9. اور اِضحاق کے اُونچے مقام برباد ہوں گے اور اِسرائیل کے مَقدِس وِیران ہو جائیں گے اور مَیں یُربعا م کے گھرانے کے خِلاف تلوار لے کر اُٹُھوں گا۔ اِمصیاہ کاہِن اور عامُوس

10. تب بَیت ایل کے کاہِن امِصیا ہ نے شاہِ اِسرائیل یُربعا م کو کہلا بھیجا کہ عامُو س نے تیرے خِلاف بنی اِسرائیل میں فِتنہ برپا کِیا ہے اور مُلک میں اُس کی باتوں کی برداشت نہیں۔

عامُوس 7