عامُوس 4:2-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. خُداوند خُدا نے اپنی پاکِیزگی کی قَسم کھائی ہے کہ تُم پر وہ دِن آئیں گے جب تُم کو آنکڑیوں سے اور تُمہاری اَولاد کو شَستوں سے کھینچ لے جائیں گے۔

3. اور خُداوند فرماتا ہے تُم میں سے ہر ایک اُس رخنہ سے جو اُس کے سامنے ہو گا نِکل بھاگے گی اور تُم قَید میں ڈالی جاؤ گی۔

4. بَیت ا یل میں آؤ اور گُناہ کرو اور جِلجا ل میں کثرت سے گُناہ کرو ۔ ہر صُبح اپنی قُربانیاں اور ہر تِیسرے روز دَہ یکی لاؤ۔

5. اور شُکرگُذاری کا ہدیہ خمِیر کے ساتھ آگ پر گُذرانو اور رضا کی قُربانی کا اِعلان کرو اور اُس کو مشہُور کرو کیونکہ اَے بنی اِسرائیل یہ سب کام تُم کو پسند ہیں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

عامُوس 4