عامُوس 3:9-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اشدُود کے قصروں میں اور مُلکِ مِصر کے قصروں میں مُنادی کرو اور کہو سامر یہ کے پہاڑوں پر جمع ہو جاؤ اور دیکھو اُس میں کَیسا ہنگامہ اور ظُلم ہے۔

10. کیونکہ وہ نیکی کرنا نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے جو اپنے قصروں میں ظُلم اور لُوٹ کو جمع کرتے ہیں۔

11. اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دُشمن مُلک کا مُحاصرہ کرے گا اور تیری قُوّت کو تُجھ سے دُور کرے گا اور تیرے قصر لُوٹے جائیں گے۔

12. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح سے چرواہا دو ٹانگیںیا کان کا ایک ٹُکڑا شیرِبَبر کے مُنہ سے چُھڑا لیتاہے اُسی طرح بنی اِسرائیل جو سامر یہ میں پلنگ کے گوشہ میں اور ریشمِین فرش پر بَیٹھے رہتے ہیں چُھڑا لِئے جائیں گے۔

عامُوس 3