عامُوس 2:13-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. دیکھو مَیں تُم کو اَیسا دباؤُں گا جَیسے پُولوں سے لدی ہُوئی گاڑی دباتی ہے۔

14. تب تیز رفتار سے بھاگنے کی طاقت جاتی رہے گی اور زورآور کا زور بیکار ہو گا اور بہادُر اپنی جان نہ بچا سکے گا۔

15. اور کمان کھینچنے والا کھڑا نہ رہے گا اور تیز قدم اورسوار اپنی جان نہ بچا سکیں گے۔

16. اور پہلوانوں میں سے جو کوئی دِلاور ہے ننگا نِکل بھاگے گا خُداوند فرماتا ہے۔

عامُوس 2